حیدرآباد۔16۔دسمبر (اعتماد نیوز)لوک پال بل کے لئے غیر معینہ بھوک ہڑتال کرنے والے سماجی کارکن انا ہزارے کا ہڑتال آج اپنے ساتویں دن میں داخل ہونے کی وجہ سے انا ہزارے کی صحت متاثر ہو چکی ہے۔
چنانچہ انا ہزارے کے قریبی سریش پٹھارے نے کہا کہ انا ہزارے کا وزن ہڑتال کی وجہ سے 4.3 کیلو کم ہو چکا ہے۔ دوسری جانب انا ہزارے کے ہڑتال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے بل میں ترمیم پر انا ہزارے ٹیم کی جانب سے خیر مقدم کی جارہی ہے۔